حب چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران 2ملزمان گرفتار، نان کسٹم پیڈاشیا برآمد

کراچی(پی پی آئی)پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم حکام کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ سے مشترکہ کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈاشیاجس میں ایرانی ڈیزل،انڈین گٹا، ایرانی کپڑا،ٹائرز، چھالیہ، سگریٹ، خشک دودھ، کوکنگ آئل،چاکلیٹ، ٹافیاں، چائنہ نمک، روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاخوردنوش برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان اسمگل شدہ سامان بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلو چستان سے کراچی اسمگل کررہے تھے۔برآمد کیے گئے سامان کی مالیت کروڑں روپے ہے۔   گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیامزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔  عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو رحانہ انداز میں اْٹھایا جائے گا:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

Fri Dec 13 , 2024
مظفر آباد(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے ایوان صدر کشمیر ہاؤ س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے آزادی کے بیس کیمپ سے […]