بدین(پی پی آئی)حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرسیدصبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارانے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی سیاستدان نہیں بلکہ پاک فوج قربانیاں دے کرختم کررہی ہے حرجماعت ملک و قوم ،پاک فوج اوراپنی جماعت کے لیے دعاکرے پنگریوکے قریب گاوں علی خان میں ہزاروں مریدوں اورعقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے پیرپگارانے کہاکہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے پاک فوج اورملک کے لیے دعاکی جائے اوراس کاساتھ دیں پیرپاگارانے اپنے خطاب میں مریدین اورعقیدت مندوں کوحکم دیاکہ وہ اپنے بچوں کوسماجی برائیوں سے بچائیں ان کی بہترتربیت کریں اورانہیں سپاری،گٹکے کے استعمال سے بچائیں سپاری اورگٹکہ کھانے سے زبان اورگلے کاکینسرہوتاہے پیرپاگارانے کہاکہ بچے اگربری صحبت میں آجائیں تواس سے نہ صرف گھروالے بلکہ پڑوسی بھی متاثرہوتے ہیں اس لیے اپنے بچوں کوسماجی برائیوں سے بچائیں بچیوں کوتعلیم دلائیں پیرپاگارانے کہاکہ انہیں مختلف مقامات پردورے کے دوران بتایاگیاکہ حرجماعت سے تعلق رکھنے والی بچیاں ڈاکٹر،وکیل اورانجینئربن رہی ہیں جوکہ خوشی کی بات ہے