انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے:آئی جی سندھ

کراچی (پی پی آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کے دوران  رواں ماہ 16 دسمبر سے صوبائی سطح پر شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات سے متعلق مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ  کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایس ایس پیز ضلع ساؤتھ، سٹی،اے آئی جیز، آپریشنز اور ایڈمن نے بالمشافہ جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ صوبے میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام ایس ایس پیز،پولیو مہم کی سیکیورٹی ڈپلائمنٹ  سمیت انکی نگرانی اور سپرویژن بھی بذات خود کرینگے جبکہ پولیس ڈپلائمنٹ اور سیکورٹی کے دیگر مسائل سے ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطوں کے لیئے بھی ہر ممکن اقدامات کرینگے تاکہ پولیس ڈراپس مہم کو ہر لحاظ سے کامیاب اور مؤثر بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ کچہ کے چند علاقوں میں پولیو ٹیموں کی رسائی اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری خاندان کوقائل کرنے میں متعلقہ پولیس اپنے کردار کو بخوبی یقینی بنائے اور ہر بچے کو پولیو ڈراپس پلانے کے عمل کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔علاوہ اذیں اس ضمن میں تمام ضلعی ایس ایس پیز متعلقہ افسران اور ضلعی انتظامیہ سے شیڈول اجلاس بھی ترتیب دیں۔انیوں نے کہا کہ درکار اضافی نفری کے لیئے پولیس ہیڈکوارٹر سے رابطہ کیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کی پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں موجودگی انتہائی مؤثر ثابت ہوگی۔لہٰذا تمام افسران نفری کی موجودگی،تعیناتی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے پولیو مہم کو پرامن اور محفوظ بنانے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار بطریق احسن یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سیاستدان نہیں بلکہ پاک فوج قربانیاں دے کر دہشت گردی ختم کررہی ہے: پیرپگارا

Fri Dec 13 , 2024
بدین(پی پی آئی)حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرسیدصبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارانے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی سیاستدان نہیں بلکہ پاک فوج قربانیاں دے کرختم کررہی ہے حرجماعت ملک و  قوم ،پاک فوج اوراپنی جماعت کے لیے دعاکرے پنگریوکے قریب گاوں علی خان میں ہزاروں مریدوں اورعقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے پیرپگارانے کہاکہ […]