خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا دورہ چین،ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ چین کے پانچویں روز بھی مصروفیت سے بھرپور دن گزارا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیااور مختلف شعبے دیکھے۔ ہواوے ٹیکنالوجیز میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صد روانگ چینگ ڈونگ (Mr.Wang Chengdong)نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے ٹیکنالوجیز کے صدر کو لاہور آنے اور پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کو پنجاب میں اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سنٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔ ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہواوے کے صدرمسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور ہواوے کے پاکستان میں بالخصوص پنجاب جاری پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات بیان کیں