معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے۔الیاس مغل

کراچی(پی پی آئی) معاشرے کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے۔نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر پر توجہ دینی ہو گی ہنر مند نوجوان ملک اور اپنا مستقبل تابناک بنا سکتے ہیں۔یوتھ اس ملک کا سرمایہ ہیں ریاست نئی نسل کو مایوس کر رہی ہے نسل نو اپنے حصے کی شمع ضرور جلائے گی۔منہاج یوتھ لیگ کے جوانوں کا سیاسی سماجی دینی مذہبی کردار دیگر نوجوانوں کیلئے ایک زندہ مثال ہے۔مایوسی کے اندھیرے میں منہاج یوتھ لیگ کے جوان امید کی کرن ہیں منہاج یوتھ لیگ کا تربیتی پروگرام،سماجی اور ہم نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کے اندر حب الوطنی کا جہاں جذبہ پیدا کر رہی ہیں وہاں نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر تابناک مستقبل کی امید دلا رہی ہے۔منہاج یوتھ لیگ کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد راجپوت،صوبائی جنرل سیکرٹری عمادالدین شیخ  سے ملاقات کے دوران کیا۔منہاج یوتھ لیگ نے نو جوان سیاسی و سماجی رہنماء الیاس مغل کو پاکستان عوامی تحریک کراچی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا:گورنر خیبرپختونخوا

Thu Dec 12 , 2024
پشاور (پی پی آئی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا، عمران خان نے جو […]