تحریک انصاف سول نافرمانی کی تحریک ملتوی کرے: محمود خان اچکزئی

کوئٹہ (پی پی آئی) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ایم این اے محمود خان اچکزئی نے ہفتہ کے روز تحریک انصاف سے سول نافرمانی کی تحریک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تجویز ہے کہ مذاکرات میں فیصلہ کیا جائے کہ حکومت کب ہٹائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے تو اچھا ہو گا، مذاکرات کا نتیجہ نہ نکلا تو تحریک چلانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں چار ماہ میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی دعوت پر شہدائے پشاور کے لیے دعا کے لیے پشاور جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نوشہرو فیروز قومی شاہراہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

Sat Dec 14 , 2024
نوشہرو فیروز (پی پی آئی) قومی شاہراہ سے متصل درس روڈ کی اچھی مسجد کے قریب  موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت مرزا لنجھار کے نام سے ہوئی ہے […]