نوشہرو فیروز (پی پی آئی) قومی شاہراہ سے متصل درس روڈ کی اچھی مسجد کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت مرزا لنجھار کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی،اس موقع پر ڈی ایس پی مورو محسن رضا جنڈان نے میڈیا کو بتایا کہ واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔