اسلام آباد میں آئندہ ماہ2 روزہ اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوگی

اسلام آباد(پی پی آئی)دی مسلم ورلڈ لیگ عالمی شراکت داری کے ذریعے مسلمان ملکوں میں لڑکیوں کی تعلیم میں بہتری لانے کیلئے ایک اہم تعلیمی منصوبہ شروع کرے گی۔اس منصوبے کے آغاز کا اعلان آئندہ ماہ کی گیارہ اور بارہ تاریخ کو اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس میں کیا جائے گا۔کانفرنس کا عنوان ہے ”مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم’ چیلنجز اور مواقع”وزیراعظم محمد شہبازشریف کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں حکومتوں ‘ اسلامی اداروں ‘ سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان عالمی شراکت داری میں اضافہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Sun Dec 15 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور جزوی طو پر ابرآلودرہے گا۔شمال مغربی بلوچستان میں رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے’ ہلکی بارش ہونے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے وسطی اور […]