اسلام آباد(پی پی آئی)اطلاعات و نشریات کے وزیر عطااللہ تارڑ نے تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے پر تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ا حتجاج کبھی پرامن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ نو مئی اور26نومبر ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں۔