ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہنے،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

 اسلام آباد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور جزوی طو پر ابرآلودرہے گا۔شمال مغربی بلوچستان میں رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے’ ہلکی بارش ہونے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے وسطی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی دھند چھائی رہے گی۔آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:اسلام آباد اورکوئٹہ تین ڈگری سینٹی گریڈلاہور آٹھ کراچی تیرہ پشاور اور مری دوگلگت ایکاورمظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر’لیہہ’پلوامہ’ اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم شدید سرد رہے گا جبکہ جموں میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر’ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ’جموں چھ’ Leh منفی تیرہ’ پلوامہ منفی چار اورشوپیاں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسمارٹ ویلج پراجیکٹ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا،شزہ فاطمہ خواجہ

Sun Dec 15 , 2024
سیالکوٹ (پی پی آئی)نفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گاسیالکوٹ میں ایشیا کے پہلے ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ آزمائشی منصوبہ حکومت کے ڈیجیٹل […]