آئندہ جون تک12 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کریں گے:رانامشہود

کراچی(پی پی آئی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سال جون تک بارہ لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ایوان اقبال لاہور میں اچھی کارکردگی پر ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مسلم لیگ نواز وعدوں کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے دفتر کے دروازے نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ ستر سے اسی ارب روپے کے کامیاب معاہدے کئے ہیں جو پاکستان پر عالمی اعتماد کا اظہار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسمارٹ ویلج پراجیکٹ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا،شزہ فاطمہ خواجہ

Sun Dec 15 , 2024
سیالکوٹ (پی پی آئی)نفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گاسیالکوٹ میں ایشیا کے پہلے ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ آزمائشی منصوبہ حکومت کے ڈیجیٹل […]