اسمارٹ ویلج پراجیکٹ سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا،شزہ فاطمہ خواجہ

سیالکوٹ (پی پی آئی)نفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گاسیالکوٹ میں ایشیا کے پہلے ا سمارٹ ویلج پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ آزمائشی منصوبہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ ویلج پراجیکٹ کا مقصد دیہی اورشہری علاقوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو اور وہ صحت و تعلیم  کی سہولتیں  حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویلج سنٹر میں ایک سو لڑکوں اور لڑکیوں کو کاروبار اور کمپیوٹر کا ہنر سکھانے کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان ایشیاء   بحرالکاہل کے ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ای ویلج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سمارٹ ویلج پراجیکٹ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلد شروع کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر،وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیزکرنے پرزور

Sun Dec 15 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے انسانی ا سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔وزیراعظم نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو جلد اس واقعے کی […]