کراچی (پی پی آئی) جامعہ ہمدرد کے طلبہ نے چہرے، جلد اور ہونٹوں کی حفاظت کے لیے ہربل ادویات متعارف کروادی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں 4روزہ بیوٹی ایشیاء نمائش میں ان ادویات کو متعارف کروایا گیا۔ جامعہ ہمدرد کی سپروائزر عروسہ مقبول اور زوفی شاد کی زیر نگرانی طالب علم حسان ضیاء نے آم کے ریشہ سے بغیر کسی مضر اثرات کے ہونٹوں کے لیے بام متعارف کروایا ہے جبکہ جامعہ ہمدرد کی کائنات سرانی نے چہرے کی حفاظت کے لیے سنگترہ (اورنج) سے ہربل ادویات متعارف کروایا بادام سے چہرے کی شائستگی کے لیے ہربل ادوایات لائی گئی۔ جامعہ ہمدرد کی طالبہ انعمتہ اور حادیہ عمران نے نیم کے پتوں کے ریشہ سے چہرے کے نکھار کے لیے ہربل ادویات متعارف کروائی ہیں۔ مذکورہ طلبہ کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں عمومی طور پرسائیڈ ایفیکٹ والی ادویات ملتی ہیں جن سے چہرے پر جھایاں اور دیگر برے اثرات رونما ہوتے ہیں مگر ہماری ادویات ہربل ہیں جن کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہے اور کیمکل سے پاک ہے تمام چیزیں ہربل ہیں اگر منہ میں بھی چلی جائیں تو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔