کراچی (پی پی آئی)قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کرتے ہیں، سندھ کو پہلے ہی اسکے حصے کا پانی مکمل طور پر نہیں دیا جا رہا ہے، پانی کا حصہ نہ دینا سراسر زیادتی ہے،دوسری جانب حکمران دریائے سندھ کی پر مزید نہریں لے کر سندھ کی زمینوں کو بنجر کرنے سازش کر رہے ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔قومی عوامی تحریکسندھ میں بھرپور احتجاج کر رہی ہے، اور سندھ کے مقدمات ہر فورم پر لڑ رہے ہیں، سندھ کے عوام کراچی احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کر کے سندھ دشمن منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے حکمران صوبے کے حقوق کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، اس کی ملکیت کے بجائے انہوں نے سندھ کے خلاف سازشوں میں سہولت کاری کی ہے۔حکمران ایک طرف گرین پاکستان کے خواب دکھا رہے ہیں تو دوسری طرف انہوں نے سندھ کو اپنے حصے کا پانی دینے کے بجائے زبردستی کئنال نکالنے کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ حکمران فوری طور پر تمام تر سندھ دشمن منصوبے ختم کرکے صوبے کو اپنے حصے کا پانی فراہم کریں، دوسری صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔