کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 16 دسمبر کی بجائے 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔ اتوار کو ایمرجنسی آپریشن سنٹر بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسداد پولیو مہم کا آغاز دسمبر کو ہونا تھا۔ 16 (پیر) کو ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے اور اس کی بجائے یہ 17 دسمبر 2024 کو شروع ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ انسداد پولیو مہم منگل سے شروع ہونے والا سات روز تک جاری رہے گا۔