سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بحرین، اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں

اسلام آباد(پی پی آئی)چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ نیول چیف نے مملکتِ بحرین کے بادشاہ، حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، اور ولی عہد و وزیراعظم، شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ، سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کے بادشاہ اور ولی عہد نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار اور عزم کو سراہا۔بعدازاں، چیف آف دی نیول اسٹاف نے بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر ان چیف، فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ، اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم البنالی، سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور بشمول علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے مشقوں، باہمی دوروں، اور تربیتی تبادلوں کے پروگراموں کے ذریعے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نے رائل بحرین نیول فورس کے جہاز منامہ اور رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا۔ رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کے دوران، نیول چیف نے خطے میں موجودہ اور ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خطے پر مبنی میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈھانچے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی اہم ملاقات

Sun Dec 15 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر کے صدر  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق  نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ملک موثر اور جارحانہ انداز میں اْٹھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت […]