صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی اہم ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر کے صدر  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق  نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ملک موثر اور جارحانہ انداز میں اْٹھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا اور آزادی کے بیس کیمپ سے ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں آزادکشمیر کا بچہ بچہ اْن کے شانہ بشانہ ہے اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ وغاصبانہ قبضے سے آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کرنے کے لئے کہا جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر رفتار تیز کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی تاکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی سیر حاصل اور تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کا ماضی شاندار، نوجوان نسل سے متعارف کرانا ضروری ہے:مرتضی وہاب

Sun Dec 15 , 2024
 کراچی (پی پی آئی) میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خالق دینا ہال کی تزئین و آرائش تاریخی عمارات کو اصلی حالت میں بحال کرنے کا تسلسل ہے، کراچی اپنا ایک شاندار ماضی رکھتا ہے جسے نوجوان نسل سے متعارف کرانا ضروری ہے، ماضی میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے بنا کرتے تھے، اور اس […]