جوبائیڈن دیگر قیدیوں کیطرح عافیہ کیلئے صدارتی معافی کا اعلان کریں:الطاف شکور

کراچی (پی پی آئی )پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن بائیس سال سے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دیگر قیدیوں کی طرح صدارتی معافی دے کر رہاکریں۔ واضح رہے کہ پی ڈی پی کے چیئرمین نے امریکی صدر جوبائیڈن کوعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے خط لکھا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ عافیہ طویل عرصے سے امریکی جیل میں قید ہیں۔ جج نے جھوٹے الزامات پر انہیں چھیاسی سال قید کی سزا سنائی جو قانون اور انصاف کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی عدالتوں میں قتل کی سزا ہی دس سال ہے لیکن عافیہ نے تو کسی کو قتل بھی نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ وہ ایک غریب ماں ہے جسے اپنے معصوم بچوں کے ساتھ اغوا کیا گیا۔۔اس کا ایک شیر خوار بچہ، جواغوا کے دوران اس سے چھین لیا گیا تھا، ابھی تک لاپتہ ہے اور یہ تک معلوم نہیں ہے کہ وہ مردہ ہے یا زندہ۔ عافیہ صدیقی دو دہائیوں سے اپنے بچوں اور فیملی سے  سے دور ہے۔۔ اس کی بیمار ماں اپنی بیٹی کا منہ دیکھے بغیر ہی دم توڑ گئی۔ الطاف شکور نے کہا کہ امریکی صدر کو عہدہ چھوڑنے سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صدارتی معافی دے کر انصاف فراہم کر کے تاریخ رقم کریں۔صدر جوبائیڈن کے حسن سلوک سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بحرین، اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں

Sun Dec 15 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کے سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ نیول چیف نے مملکتِ بحرین کے بادشاہ، حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، اور ولی عہد و وزیراعظم، شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ، سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور […]