رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا ملک بھر میں آغاز

 اسلام آباد(پی پی آئی)رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا پیر کی صبح باضابطہ آغاز ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے  والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کوپولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے اس سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔انھوں نے ایک پیغام میں صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔ انسداد پولیو کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ملک کے ایک سواڑتالیس اضلاع میں تقریباً چار لاکھ پولیو کارکن پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔صحت کے بارے میں رابطہ کار ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ رواں سال انسداد پولیو کی اس آخری مہم کے دوران پاکستان بھر میں تقریباً چار کرو ڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سانحہ اے پی ایس پشاور کے 10 سال مکمل،زخم آج بھی تازہ

Mon Dec 16 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کی دسویں برسی پیر16دسمبر کو منائی  گئی۔ 16 دسمبر سال 2014 کو امن اور تعلیم کے دشمنوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا، دہشت گرد سکول کے عقبی راستے سے صبح 10 بجے کے قریب عمارت میں داخل ہوئے، اس وقت آٹھویں،نویں اور دسویں جماعت کے طالب علم […]