آرٹس کونسل ا لیکشن کیلئے احمد شاہ،اعجاز فاروقی پینل کا اعلان

کراچی (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات برائے 2026- 2025 کے لیے احمدشاہ۔ اعجاز فاروقی پینل کا اعلان فیضی رحمین آرٹ گیلری میں کر دیا گیا، محمد احمد شاہ۔اعجازفاروقی پینل کے امیدواروں میں صدر کے عہدے کے لئے محمد احمد شاہ (صدرِ آرٹس کونسل)،(نائب صدر) کے لئے منور سعید, (سیکریٹری)کے لئے اعجازِ فاروقی,(جوائنٹ سیکریٹری)کے لئے نورالہدی شاہ,(خازن)کے لئے قدسیہ اکبر جبکہ گورننگ باڈی کے لیے ڈاکٹر ہما میر،ایس ایم قیصر سجاد، فرخ تنویر شہاب،محمد اقبال لطیف،سید ساجد حسن،ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر،اخلاق احمد خان،غازی صلاح الدین،محمد ایوب شیخ،امجد حسین شاہ،امجد سراج میمن اور عبداللہ سلطان شامل ہیں،احمد شاہ۔اعجاز فاروقی پینل کے اعلان کی تقریب میں ممبران آرٹس کونسل کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کراچی چیمبر آف کامرس،تاجر برادری،فنکار برداری،کراچی پریس کلب،کراچی کلب,کراچی جم خانہ، ہائیکورٹ بار،کراچی بار،صحافی برادری سمیت مختلف سیاسی،سماجی و ثقافتی تنظیموں نے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کی حمایت کا اعلان کیا،اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے کہا کہ میں ووٹ نہیں مانگوں گا میر ے پینل میں بڑے بڑے نام شامل ہیں،کسی بڑے جلسے کو دیکھ کر یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہم جیت چکے،الحمداللہ جیت تو ہم چکے ہیں 24 دسمبر کو یوم تشکر منائیں گے اور قوالی بھی رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ سال پہلے فاطمہ ثریا بجیا نے جنرل باڈی اجلاس میں مجھے تاحیات صدر بنانے کے لیے قرادادپیش کی تھی،تاہم میں نے مخالفت کی جب یہ ادارہ بنا تو دارالخلافہ کراچی تھاتب یہ ادارہ پورے پاکستان کے لیے بناتھا سندھ کے باقی آرٹس کونسل میں نے بنوائے ان کی فنڈنگ بھی کروائی وہاں میوزک، تھیٹر اور فائن آرٹس کے بچوں کے لئے پیسے یہاں سے جاتے ہیں،میں کبھی کوئی سیاسی جماعت نہیں بناوں گا نہ سیاست میں آوں گا،صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے کہا کہ پہلے آرٹس کونسل کھنڈر تھا،جب احمد شاہ نے ذمہ داری سنبھالی آرٹس کونسل میں واضح تبدیلی نظر آنا شروع ہوئی، احمد شاہ کا ووٹر ہوں اور آج ووٹر کے طور پر آیا ہوں،انہوں نے کہا کہ کراچی کی شناخت پڑھے لکھے لوگوں کی تھی بیس پچیس سال پہلے اس شناخت کو مسخ کردیا گیا ہماری کوشش ہے کراچی کی شناخت بحال کرسکیں۔۔ پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ میں احمد شاہ -اعجاز فاروقی پینل کے سو فیصد ساتھ ہوں۔احمد شاہ میرے شاگرد تھے۔احمد شاہ میں اپنے طالب علمی کے وقت سے آگے بڑھنے کا جذبہ تھا۔میں یہ سوچتا تھا کہ احمد شاہ کچھ کر دکھائے گا اورا س نے کر دکھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا ملک بھر میں آغاز

Mon Dec 16 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا پیر کی صبح باضابطہ آغاز ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے  والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کوپولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے اس سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔انھوں نے ایک پیغام میں صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان سے پولیو وائرس […]