سانحہ اے پی ایس کی 10 ویں برسی پرصدر، وزیراعظم سمیت دیگرقومی رہنماؤں کے اہم پیغام

اسلام آباد(پی پی آئی)سانحہ اے پی ایس کی 10  ویں برسی پرصدر، وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں  نے اپنے اہم پیغامات میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہ بیٹھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعطم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشت گردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، پاکستانی قوم دہشت گردوں کو کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی، یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ہمارے دلوں کو مضطرب کر رہی ہے۔سانحہ اے پی ایس کو10 برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے افسوسناک دن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیا، صدر مملکت نے کہا کہ اے پی ایس حملہ ہمارے بچوں، ہمارے مستقبل اور ہمارے وجود پر حملہ تھا، سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں۔دریں اثنا وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج جبکہ پاکستان کی تاریخ کے ایک ناقابل فراموش سانحے، ایک بہت بڑے نقصان کے 10 سال مکمل ہو رہے ہیں، ہمارا دل غم زدہ اور خون کے آنسو روتا ہے. یہ ایک ایسا دل سوز واقعہ تھا جس کی یاد ایک دہائی سے ہمارے دلوں کو مضطرب کر رہی ہے۔سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی 10 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بدترین دشمن نے 16 دسمبرکو معصوم بچوں اوربے گناہ اساتذہ کو شہید کیا، یہ دن ہمارے عزم کا نشان بن چکا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ بچو ں اور ٹیچرز نے اپنے قیمتی لہو سے پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی، درندہ صفت دہشت گردوں نے ننھے پھولوں کو مسل کرسفاکیت کا بزدلانہ فعل کیا، شہدا اے پی ایس شہید آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، بزدل دشمن کے لیے پاک دھرتی تنگ کر دی گئی ہے۔۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم، حکومت اور اداروں کو مشترکہ دشمن کے خلاف متحد کیا، شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، 16وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کے افسوسناک دن دہشت گردوں نے ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیا، آج کے دن دہشتگردوں نے معصوم بچوں سمیت شہریوں کو سفاکیت سے قتل کیا، دہشت گردوں نے اساتذہ اور بچوں کو نشانہ بنا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ گھناؤنا اور انسانیت سوز جرم ہے، سانحہ اے پی ایس سے واضح ہے کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا ملک میں فساد اور انتشار پھیلانا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ 16دسمبر کے دن نے ہماری قوم کی اجتماعی یادداشت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں معصوم جانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، یہ دن ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قوم کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں مزید سردی نیزپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mon Dec 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں منگل کو مزید سردی نیزپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی شدید سردی کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بلوچستان کی یخ بستہ […]