سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں مزید سردی نیزپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

کراچی(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں منگل کو مزید سردی نیزپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی شدید سردی کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا موسم مزید سرد کردیا۔ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں تاہم برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور استور میں منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہنزہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ گلگت، بگروٹ اور قلات منفی 05، کوئٹہ منفی 2، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفر آباد 2، ملتان، بہاولپور، سکھر، بنوں 5، لاہور، نواب شاہ اور جموں میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا موسم مزید سرد کردیا، رات گئے درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر آئندہ 2 سے 4 روز تک برقرار رہے گی۔