فیصل آباد(پی پی آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور ان کے احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی، 17دسمبرکو پارلیمان کا اجلاس ہو رہا ہے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں گے،مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کریں گے،فیصل آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیں گے۔۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت 3 بار اسلام آباد پر حملہ آور ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017 کے بعد ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا۔ خدمت کی سیاست کے سفر کو 2018 میں اگر نہ چھیڑا جاتا تو ہم ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتے۔ہم 23 ویں نمبر سے 47 نمبر پر گئے اس کے بعد کہا گیا یہ ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ ملک بھائی چارے کی بنیاد پر بنا ہے اور قائم رہے گا۔