پولیو قطرے پلا کر بچوں کو معذروری سے بچائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے گذارش

کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  این جے وی اسکول میں  بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،کمشنر کراچی حسن نقوی،، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، انچارج ای او سی ارشاد سوڈھر اور دیگربھی تقریب میں موجود تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم 16 تا 22 دسمبر تک جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے والدین سے گذارش کی کہ انسداد پولیو مہم میں قطرے پلا کر اپنے بچوں کو مستقل معذروری سے بچائیں،اس سال پاکستان میں 63 جبکہ 17 سندھ سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ماحولیاتی نمونوں  میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے، یہ اس سال کی آخری پولیو مہم ہے،پولیو ورکرز بھرپور کوشش کریں کہ کوئی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے، مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، سندھ بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلیے 15 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں،مہم کے دوران ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کیلیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں واٹس ایپ نمبر03467776546 پر بھی قطرے پلانے کیلیے رہنمائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی، احتجاج کی نوبت نہیں آئیگی:رانا ثنااللہ

Mon Dec 16 , 2024
فیصل آباد(پی پی آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی ہیں اور ان کے احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی، 17دسمبرکو پارلیمان کا اجلاس ہو رہا ہے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں گے،مولانا فضل الرحمان کے خدشات کو دور کریں گے،فیصل آباد میں منعقدہ […]