کراچی (پی پی آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان و روح رواں میری پہچان پاکستان تحریک نے کہا ہے کہ 16دسمبر 2014کے واقعہ کو دس سال ہوگئے ہیں لیکن ہم یہ واقعہ ایک دن کے لئے بھی نہیں بھولے۔ سانحہ اے پی ایس پشاور 2014 کا واقعہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 149بچوں اور اساتزہ کی شہادت کو آج بھی دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔ میری پہچان پاکستان تحریک کے اعلامیہ کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے معمار شہید کرنے والے یاد رکھیں کہ ہم24کروڑ عوام اور افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔اے پی ایس سانحہ کے بچے قوم کو اپنے خون کا قرض دے کر گئے ہیں۔ پوری قوم افسردہ ہے۔ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے پاکستان اور افواج پاکستان اسکی تنصیبات ہماری ریڈ لائن ہیں۔ شہداء کے والدین کو سلام تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہیں۔ میری پہچان پاکستان کی سوچ اپنائیں ملک سے دم دبا کر دشمن بھاگ جائے گا۔ عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ نے کہاکہ افواج پاکستان مسلسل ہماری حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو رہی ہیں۔ ملک دشمنوں اور خوارجوں کا خاٹمہ کرکے ملک میں امن قائم کر رہی ہیں۔ ان بچوں کا لہو جو سانحہ اے پی ایس میں شہید ہوئے انکے خون کی ہولی کھیلی گئی درندہ صفت اس واقعہ کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہم نے میری پہچان پاکستان کے قافلے میں شامل کرکے سینکڑوں ملک دشمنی کا سوشل میڈیا کے زریعے زہر بھرنے والوں میں وطن پرستی کی محبت بھر دی ہے۔ آج یہ سب میرا ایمان پاکستان۔ جیوے جیوے پاکستان۔ فوج ہماری آن جان شان۔ یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اسکے کہ نعرے لگا رہے ہیں جسکی گونج مجھے یہاں تک سنائی دے رہی ہے۔ یہ اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان کی چوبیس کروڑ سے زائد عوام کی محبت اور ترقی اور دلوں میں بسنے والی قوت پاکستان ہے۔ سانحات کا مداوا تو نہیں ہوسکتا لیکن قوم کو بلا رنگ نسل و زباں ایک پیج پر آکر ملک کو اندرونی بیرونی ہر دشمن کے خلاف متحد رہ کر پاکستان کی ترقی کا پہیہ چلانا ہے۔ پاکستان ہماری ریاست ہے ریاست پر سیاست کی نہیں وطن پرستی کی ضرورت ہے ہمارے نوجوان اور عوام محنت کرکے ملک کو جاپان، تائیوان، چین بنائیں۔ حکومت وسائل فراہم کرے۔ ملک سے نوجوان باہر نہ جائیں ملک میں بیٹھ کر خدمت کریں کیوں کہ ہمیں مہنگائی اور غیر ضروری اخراجات کا بوجھ ختم کرکے پاکستان کے مسائل کم کرنے ہیں زندہ قومیں وسائل کو نہیں مسائل کم کرتی ہیں۔ ٹیکسوں کا نیٹ ورک غریب ہو یا امیر سب کو وطن پرستی کا جزبہ اپنا کر ادا کرکے ملک کو اسکی کرنسی کی اہمیت کو بڑھانا ہے۔ ہمیں بنگلہ دیش اور بھارت کی اکنامی میں اضافہ بھی دیکھنا ہوگا۔ پاکستان اتنا با صلاحیت ملک ہے کہ پہلا کلر ٹیلی ویژن پاکستان نے بنایا۔ ہم ایٹمی طاقت ہیں۔ ہمیں اپنے ادارے کرپشن فری بنا کر ملک کو دفاعی، معاشی، آئی ٹی، سب میں ترقی کرنی ہے۔ ہم اسٹیل مل، پی آئی اے سمیت تمام ادارے بند ہونے کا دکھ ہے۔ ہماری پہچان پاکستان کا مقصد جدوجہد کرو واپس ادارے بحال ہوں۔ پاکستان میں صرف اورنگی۔ کورنگی، سرجانی، بلدیہ ٹاؤن کی میری گورنری کے دور میں قائم کاٹیج انڈسٹریز بند پڑی ہیں سرکاری ادارے ملک بھر میں درست کام کریں تو روزگارر ملے گا۔ میں اور میری جماعت اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کر رہی ہے۔ پاکستان مملکت خداداد پاکستان کے نام پر بنا ہے اللہ کی رضا اور مدد سے ہم پاکستان کی حیثیت دنیا بھر میں منوائیں گے انشاء اللہ قرضوں کے طوفان سے قوم ملک کو نکالے گی۔ شہدائے وطن شہدائے اے پی ایس کے لہو کی قیمت ملک کو ترقی دے کر ادا ہوگی شہدا کا لہو میری پہچان پاکستان کے سلوگن میں موجود ہے۔ ہم نے پاکستان کا سبزہلالی پرچم اٹھا کر 1947کی طرح پاکستان کو فلاحی اور اسلامی مملکت اور صلاحیتوں سے بھرپور ملک بنائیں گے