انتخابی مہم کے دوران کیے گئے تمام وعدے ایفا کئے جائیں گے:کوہیارخان ڈومکی

  سبی(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ خدمت اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اقتدار کرسی کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے اباؤ اجداد کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے سبی لہڑی سمیت بلوچستان بھر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاکر عوام کے معیار زندگی کو بلند کریں گے ڈومکی خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوے آئندہ بھی سبی کی تعمیر وترقی اور عوام کے معیارزندگی کو بلند بنانے کے لیے خلوص نیت کے ساتھ اپناکردار ادا کرتے رہیں گے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ان خیالات کا اظہارسبی لہڑی اتحاد کے سینئر رہنما و قبائلی سیاسی عوامی شخصیت میر اللہ داد جتوئی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیف آف ڈومکی و صوبائی صوبائی بلدیات سردار کوہیار خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ سبی لہڑی کی غیور عوام مجھ پر اعتماد کرکے مجھے سرخرو کیا جس پر مجھے فخر ہے گے، جس طرح عوام نے مجھ پر اعتمادکا اظہار کیا ہے انشائاللہ میری کوشش رہے گی کہ عوام کے اعتماد پر پورا اُتروں سبی لہڑی کی عوام کے بنیادی مسائل پینے کا صاف پانی تعلیم صحت روزگار کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام مسائل کو حل کرکے عوام کا معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنانا میری ذمے داری ہے انہوں نے کہا کہ اپنے مرحوم والد سردار سرفراز خان ڈومکی کے سنہری اصول میرے لئے مشعل راہ ہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سبی سمیت بلوچستان بھر کی عوام کی خدمت کا تسلسل بھی برقرار رکھوں گا قبل ازین  قبائلی سیاسی عوامی شخصیت میر اللہ داد جتوئی ودیگر  نے تمندار اقوام ڈومکی چیف آف ڈومکی سردار کوہیار خان ڈومکی کو صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ایگری کلچرکا حلف اٹھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے سابق چیئرم ین و ہردل عزیز شخصیت سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی چیئرمین ضلع کونسل سبی سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی میر بالاچ خان ڈومکی میر درک خان ڈومکی سمیت سبی لہڑی اتحاد کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبی لہڑ ی کی عوام کو امید ہے کہ نوجوان قیادت سردار کوہیار خان ڈومکی اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے سبی لہڑی کی ترقی اور خوشحالی اپنا رول پلے کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میڈیکو لیگل سسٹم جرائم سے متاثر کسی بھی شخص کو انصاف کی فراہمی میں معاونت نہیں کررہا:فرانزک ماہرین

Mon Dec 16 , 2024
کراچی (پی پی آئی)ڈاؤ یونیورسٹی  آف ہیلتھ سائنسز میں سمپوزیم سے خطاب میں فرانزک ماہرین نے جرائم کی تفتیش میں فرانزک ماہرین کا کردار محدود رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں ان ماہرین کو میڈیکل بورڈ سے دور رکھنا انصاف کی فراہمی میں رخنہ اندازی کے مترادف ہے، میڈیکو لیگل سسٹم  جرائم سے […]