لاہور(پی پی آئی)زیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ دورہ چین سے پنجاب بطور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مرکز کی حیثیت نمایاں ہوئی۔ چینی کاروباری اداروں کو مدعو کیا ہے کہ وہ سپیشل اکنامک خصوصی اقتصادی زونز کو ایکسپلور کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی اسٹرٹیجک لوکیشن، ہنر مند افرادی قوت اور کاروبار دوست پالیسی ا سے عالمی کاروبار کے لیے ایک مثالی مقام بناتی ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پنجاب کی ترقی اور ہمارے مشترکہ روشن مستقبل کے وژن پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ہمارا فوکس پائیدار ترقی پر ہے، جسے چین کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔پاک چین تعاون ماحولیاتی آلودگی کو کم اور اسے بہتر طور پر مینیج کرنے کی حکمت عملی اپنانے میں مدد فراہم کرے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بیجنگ میں فضائی آلودگی پر قابو پانے میں چین کی کامیابی دنیا بھر کے لیے ایک مثال ہے۔ چین کی تقلید کرتے ہوئے پنجاب میں صاف ہوا اور صحت مند مستقبل کے لیے نمایاں اقدامات کریں گے۔ چین پنجاب کے جدیدانوائرمنٹل مینجمنٹ سسٹم کی تیار ی میں تعاون کرے،جس میں مانیٹرنگ نیٹ ورکس اور ریئل ٹائم ڈیٹا اینالیٹکس شامل ہوں۔چین سے حکومتی افسران کے لیے ماحولیاتی قانون سازی، پالیسی سازی، اور عملدرآمد کے میکانزم میں تربیتی پروگرامز کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے COP29 میں ترقی پذیر ممالک کے لیے کی جانے والی وکالت قابل تعریف ہے۔امید ہے کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے وعدے پورے کریں گے۔سی پیک نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظرنامے پرنہایت مثبت اثرات ڈالے ہیں۔سی پیک 2.0 کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔سی پیک 2.0 کے تحت قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پرمزید توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ ماحولیاتی پالیسی سازی، کلین ٹیکنالوجیز اور گرین منصوبوں کے نفاذ میں شراکت داری کے لیے پرعزم ہے۔چینی کمپنیوں سے ملاقات کی ہے وہ زراعت کے شعبے کو جدید بنانے میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری روایتی صنعتوں کو بہتر بنا سکتی ہیں اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے سکتی ہیں۔دورہ چین میں صحت کے شعبے ممکنہ شراکت داریوں کے نئے دروازے کھولے ہیں، جو پنجاب میں جدید طبی ٹیکنالوجیز لائیں گے۔ثقافتی تبادلے بھی اس دورے کے دوران اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔پنجاب اور چین کی مشترکہ وراثت اور تخلیقی روح کو اجاگر کرنے والے پروگرامز نے باہمی تفہیم اور احترام کو مزید گہرا کیا ہے۔پاک چین تعلقات اقتصادی روابط سے آگے بڑھ کردیرپا روابط قائم کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک چین کلچرل کنیکٹ کے تحت شنگھائی میں ہونے والا ایونٹ اس سمت میں ایک مثبت قدم تھا۔چین کی حکومت اور عوام کا ان کی سخاوت اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔چین کے ساتھ مل کر مواقع کا فائدہ اٹھائیں گے اور مشترکہ کامیابی کے لیے کام کریں گے۔چین کے ساتھ شراکت داریاں نئی معاشی مواقع پیدا کریں گی
Next Post
کراچی کے ساتوں اضلاع میں مسلسل ترقیاتی کام جاری ہیں:میئر کراچی
Mon Dec 16 , 2024
کراچی(پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں مسلسل ترقیاتی کام جاری ہیں، جو منصوبے بنائے جارہے ہیں ان میں ساتوں اضلاع کی یونین کونسلوں کی حدو د میں آنے والے علاقوں کے ترقیاتی کام شامل ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی ہدایت کے مطابق شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل […]