بھارت میں انتہاپسندی عروج پرپہنچ چکی ہے،مشعال ملک

 اسلام آباد(پی پی آئی)  بھارت میں انتہا پسندی عروج پرہے مقبوضہ کشمیرمیں متعدد تاریخی مساجد کو شہیدکیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔پیس اینڈکلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن  مشعال ملک  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت اورورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت اور تحریک آزادی کواس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے وکلا کی مدد پر زور دیا۔ انہوں نے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد ریاست قرار دیا جس نے محمد یاسین ملک جیسے کشمیری رہنماؤں کو سیاسی مقدمات میں غیر قانونی طور پر نظربندکررکھا ہے۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم کو اجاگر کیاجن میں کشمیری شہریوں کا قتل، اغوا اور ان پرتشدد شامل ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلوں اور غیرقانونی نظربندیوں کا حوالہ دیاجو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے جنگی جرائم پر خاموش ہیں۔مشعال ملک نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے شرح سود میں صرف 2فیصد کمی کو مایوس کن قرار دے دیا

Mon Dec 16 , 2024
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے بزنس کمیونٹی کے مطالبے کے باوجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں صرف200 بیسس پوائنٹس(2 فیصد) کمی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے 500 بیسس پوائنٹس(5فیصد) کمی پر زور دیا ہے۔ ایک بیان میں سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ افراط زر […]