شانگلہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، محرر سمیت 3 زخمی

شانگلہ(پی پی آئی) شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید اور محرر سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کی تحصیل چکسر میں واقع گنا نگر پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد اور اے ایس آئی حسن خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت محمد حسین، ارشد خان اور رفعت کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، محسن نقوی

Tue Dec 17 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ تفصیلات کے  مط ابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں […]