دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، محسن نقوی

 اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ تفصیلات کے  مط ابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ و افسوس جبکہ شہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، خیبرپختونخوا پولیس کے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان نے شہادت کا اونچا رتبہ پایا، شہداہمارا سرمایہ افتخار ہیں، شہداکے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، اس جنگ میں کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اعلیٰ معیار کی آٹزم خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں:مراد علی شاہ

Tue Dec 17 , 2024
سکھر(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں ا سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس  C-ARTS کے نئے یونٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پہنچے جہاں سپیشل طلباء   و طالبات نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا استقبال کیا، بعد ازاں انہوں نے سینٹر فار آٹزم ری ہیبیلیٹیشن […]