اعلیٰ معیار کی آٹزم خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں:مراد علی شاہ

سکھر(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر میں ا سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس  C-ARTS کے نئے یونٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پہنچے جہاں سپیشل طلباء   و طالبات نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا استقبال کیا، بعد ازاں انہوں نے سینٹر فار آٹزم ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریننگ، سندھ (C-ARTS)کینئے یونٹ کا ربن کاٹ کر افتتاح  کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹزم کیئر کے منظر نامے کو تبدیل کرنے میں C-ARTS کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تمام افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ شمولیت، آگاہی اور رسائی کو فروغ دینا ہے، سندھ بھر میں مستقل اور اعلیٰ معیار کی آٹزم خدمات فراہم کرنے کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے،تقریب میں اہم سٹیک ہولڈرز، اعلیٰ سرکاری افسران، سماجی شخصیات اور نئے مرکز سے مستفید ہونے والے خاندان موجود تھیجبکہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین، مکیش چاولہ، میئر سکھر ارسلان شیخ، رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں چائنیز کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی، عظمیٰ بخاری

Tue Dec 17 , 2024
 لاہور(پی پی آئی) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں چائینز کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی،فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرعلیٰ مریم نواز 8 سے 15 تاریخ تک چائنہ کے سرکاری […]