جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں چائنیز کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی، عظمیٰ بخاری

 لاہور(پی پی آئی) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں چائینز کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی،فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرعلیٰ مریم نواز 8 سے 15 تاریخ تک چائنہ کے سرکاری دورے پر تھیں،مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی واحد وزیراعلیٰ ہیں جن کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چائنہ کے صدر شی جن پنگ کے بعد وائس چیئرمین کا عہدہ ہے، وائس چیئرمین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے آدھے گھنٹے کی ملاقات شیڈول کی لیکن انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، مریم نواز کے بارے میں کہا گیا آئندہ وقت میں بڑی لیڈر کے طور پر شمار ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے چائنہ کو کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ پر کام کرنا ہے، ہمیں 700 کے قریب چائنہ سے الیکٹرک بسیں خریدنی ہیں، جلد الیکٹرک بسوں کا پہلا فلیٹ لاہور پہنچنے والا ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سالہ منصوبہ بنایا ہے، ہمیں ساری ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر شفٹ کرنا ہے، وزیراعلیٰ نے جنکو کمپنی کو پنجاب میں سولر پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے 60 سے زیادہ کمپنیوں کا ریسپانس بہت اچھا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کچھ خدشات رہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے چینی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے، آپ جلد پنجاب میں چینی کمپنیوں کو کام کرتا دیکھیں گے، مریم نواز نے لاہور کو جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا پلان بنایا ہے، لاہور جلد جدید ترین سمارٹ سٹی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جلد لاہور کی سڑکوں پر چارجنگ سٹیشن بھی نظر آئیں گے۔