دوہری شہریت پر چھوٹ کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہے:پاسبان

کراچی(پی پی آئی)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے کہا ہے کہ دوہری شہریت پر چھوٹ، ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ عالمی معاشی اداروں،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تنخواہ دار ایجنٹوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو پاکستانی اعلیٰ اور حساس عہدوں پر فائز ہونے سے روکا جائے۔ایک چھوٹا پرائیویٹ ادارہ بھی چپڑاسی کے عہدے کے لئے اہلیت کا ایک معیار رکھتا ہے پھر وزارت اور قومی اداروں کی سربراہی کسی بھی ایرے غیرے نتھو خیرے کو کیوں سونپ دی جاتی ہے؟ اسٹیٹ بینک جیسے اہم ادارے میں دوہری شہریت رکھنے والے کسی بھی فردکو اعلی عہدے سے نہ نوازا جائے۔  ملک میں بڑی تعداد میں محب وطن اور ملکی مفاد کے لئے عرق ریزی کے ساتھکام کرنے والے موجود ہیں۔ ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کے لئے موجودماہرین کی بھی ہرگز کمی نہیں ہے۔ عالمی اداروں سے پنشن اور مراعات لینے والے نہ تو کسی درجے میں بھی محب وطن ہیں اور نہ ہی وہ ملک کی کسی خدمت کے لئے کوئی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایسے افراد کا جب ذاتی مفاد اور بیرون ملک وفاداری ہمارے ملک کے قومی مفاد سے ٹکرا رہی ہوتی ہے تو وہ ملکی و قومی مفاد کو پس پشت ڈالنے میں ذرا بھی عار محسوس نہیں کرتے۔اہم عہدوں پر دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی تقرری سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اہم سرکاری عہدوں پر پاکستانی شہریت کے حامل، محب وطن افراد کو تعینات کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت کے فروغ کاعزم

Tue Dec 17 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی) بزنس کمیونٹی کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیرسرمایہ کاری علیم خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ قازقستان کے سفیرنے بھی خصوصی شرکت کی۔ دوران اجلاس   پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت کے فروغ کاعزم کرتے ہوئے مصنوعات اورمشینری کی نمائش کیلئے ڈسپلے سینٹرکے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرسرمایہ کاری علیم خان نے کہا کہ بزنس […]