اسلام آباد(پی پی آئی) بزنس کمیونٹی کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیرسرمایہ کاری علیم خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ قازقستان کے سفیرنے بھی خصوصی شرکت کی۔ دوران اجلاس پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت کے فروغ کاعزم کرتے ہوئے مصنوعات اورمشینری کی نمائش کیلئے ڈسپلے سینٹرکے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرسرمایہ کاری علیم خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کریں گے۔ تین سال میں جارتی حجم میں سوفیصداضافہ ہدف ہے۔