اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے ویسے بھی مذاکرات گن پوائنٹ پرنہیں ہوتے۔ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوتے ہیں،دھمکیوں سے نہیں۔ وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادپر چڑھائی اور سول نافرمانی کی کال کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی۔۔ اسلام آباد احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس پرحملہ آور کون تھے؟ خیبرپختونخواحکومت کرم کی صورتحال پر توجہ کی بجائے پر وفاق پر چڑھائی میں مصروف تھی۔ صوبائی حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے سیاسی وفاداریاں نبھارہی تھی۔