کراچی(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعہ کو اہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے آرڈر شیٹ جاری کردی ہے۔ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے ڈیکلریشن میں ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی طرف سے صدر بائیڈن کے نام دو خطوط بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ سب ریکارڈ پر لائے گئے ہیں۔ حکمنامہ کے آخری پیراگراف کے مطابق کلائیو اسمتھ نے سینیٹر طلحہ محمود کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس کی آئندہ سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔