کوئٹہ (پی پی آئی) ملک بھر میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم بلوچستان میں منگل کو تیسری بار ملتوی کر دی گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق مہم کے نامکمل انتظامات کے باعث انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم 30 دسمبر 2024 سے شروع ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ مہم کے لیے 16 دسمبر کا اعلان کیا جو 17 دسمبر کے لیے ملتوی کر دیا گیا اور بعد میں 18 دسمبر کو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ انسداد پولیو مہم ایمرجنسی آپریشن سنٹر بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم 30 دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان نے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی جانب سے ہسپتالوں کی نجکاری اور محکمہ صحت میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کے خلاف گزشتہ 18 روز سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔