ملک کے بیشتر شہروں میں دھند، حد نگاہ صفر، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

لاہور(پی پی آئی)  ملک کے بیشتر شہروں میں دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔  ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی جبکہ موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کیا گیا ہے،موٹر وے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند ہے، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے، شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے کا سلسلہ جاری،شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 264 ریکارڈ کی گئی،آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکہ،2 افراد جھلس گئے

Wed Dec 18 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے 18 نمبر گلی پشتون آباد میں بدھ کے روز ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے 18 نمبر گلی پشتون آباد میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 […]