کراچی(پی پی آئی)پاکستان بزنس فورم(پی بی ایف)کراچی چیپٹر کے صدر ملک خْدا بخش نے کہا ہے کہ فورم کراچی کی کاروباری برادری کی بھرپور حمایت اور ترقی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے گا،ہمارا مقصد بہتر کاروبار کے لئے حکومت کو موئثر تجاویز دینا ہے۔ملک خدا بخش نے فورم کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو ایک خوشحال کاروباری ماحول کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹرکے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں پاکستان بزنس فورم(پی بی ایف)کراچی چیپٹرکے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں فورم کے نائب صدور محمود یعقوب،ارشد فاروق،مسز بینا امین، اعجاز عالم اورمسز روبینہ رشید بھی شریک تھے۔پی بی ایف کراچی چیپٹر کے ایگزیکٹو ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کور کمیٹی کے تمام اراکین کراچی چیپٹر کی ایگزیکٹو پوزیشنز کے لیے نامزدگیاں یا تجویز کردہ نام پیش کریں۔ اراکین کے لیے ایک ہفتے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تاکہ وہ اپنی نامزدگیاں جمع کرا سکیں۔اجلاس میں نئے ہونے والے ایونٹس کی منصوبہ بندی فورم نے ایک ایونٹ کے انعقاد پر گفتگو کی، جس کا مقصد نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا اور کراچی کی کاروباری برادری کو فائدہ فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں کراچی کی کاروباری برادری کے لیے فعالیت اور فوائد میں اضافہ کرنے، کراچی چیپٹر کو مزید فعال اور فائدہ مند بنانے پر غور کیا گیا اور طے پایا کہ باقاعدہ نیٹ ورکنگ سیشنز کا انعقادکیا جائے گا جبکہ مینٹورشپ پروگرامز کی فراہمی،کاروباری ترقی کے اقدامات کے لیے انڈسٹری لیڈرز کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کی ترقی کے لیے تجویز پیش کرتے ہوئے روبینہ رشید نے کراچی چیپٹر کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ اور فعال سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا جسکا مقصد چیپٹر کی شناخت کو اجاگر کرنا اور اس کے اقدامات کو وسیع تر سامعین تک پہنچانا، اراکین اور کراچی کی کاروباری برادری کے ساتھ مؤثر رابطہ اور شمولیت کو فروغ دینا شامل تھا۔ تمام تر تجاویز کی روشنی میں صدر فورم نییہ فیصلہ کیا کہ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کی ترقی کے ابتدائی اقدامات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔ جبکہ یہ بھی طے پایا کہ آئندہ میٹنگ میں تمام تجاویز پر بروقت پیش رفت اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنانے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔