کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے 18 نمبر گلی پشتون آباد میں بدھ کے روز ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے 18 نمبر گلی پشتون آباد میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جنہیں علاج کے لیے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے برن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیس لیکج سے متعلق دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔