کراچی(پی پی آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک سود میں کمی کے لئے مذیداقدامات کرے۔ دو فیصد سود میں کمی سے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کا اعتماد بہتر ہوا ہے۔ ملک کو معیشت کی بحالی سے ہی مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ اوور سیز میں سرمایہ کاروں کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔ میری پہچان پاکستان ریاست مقدم سیاست بعد میں کے ایجنڈے پر کاربندہے۔ ملک کو نوجوانوں کے لئے پروجیکٹس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات مختلف سرمایہ کاروں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اوورسیز کے دوستوں سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی بن کر ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بحرانی کیفیت میں اراکین اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافہ عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا ہے۔ عوام نے انہیں تنخواہیں دینے کے لئے کام کرنے مسائل حل کرنے پاکستان کو کامیاب ریاست بنانے کے لئے ووٹ دیئے ہیں۔ عوام میں یہ سوچ فطری بات ہے باہم دست و گریباں جماعتیں تنخواہیں بڑھانے کے لئے ایک ہوجاتی ہیں۔ میری پہچان پاکستان کی سوچ ان میں کیوں نہیں آتی،سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے۔ مہنگائی کی کمی کے لئے کیا کیا گیا؟ آرمی چیف کردار ادا نہ کریں تو سیاست دانوں پر کسی کو اعتبار نہیں۔ بیرونی ممالک میں بھی ہمارے چیف ہی پاکستان کی حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔ وہ لوگ جو ملک کے خلاف مہم چلاتے ہیں سوشل میڈیا پر غلط مہم سازی کرتے ہیں جان لیں کہ فوج پاکستان کے 24کروڑ عوام کی آن جان شان ہے۔ اس کی قربانیاں مثالی ہیں پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہماری فوج کی وجہ سے ہے۔ ریاست کی مضبوطی کے لئے مجھ سے ہزاروں بڑے بڑے افراد رابطہ کر رہے ہیں صرف اتنا کہتا ہوں پاکستانی بنو۔بند انڈسٹریز کو کھولیں۔ نوجوانوں کا فرسٹریشن ختم کریں ترقی کے دروازے کھل جائیں گے حکومت اخراجات کم کرے۔ ترقی کو اپنا ویژن بنائے۔ ورنہ اقتدار کی جنگ تباہی کا راستہ لے آئے گی۔
Next Post
کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکہ،2 افراد جھلس گئے
Wed Dec 18 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے 18 نمبر گلی پشتون آباد میں بدھ کے روز ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے 18 نمبر گلی پشتون آباد میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 […]