محسن نقوی کا ریاض میں سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا دورہ

ریاض(پی پی آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کے روز ریاض میں سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اس کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے پاسپورٹ کے اجرا کو آسان بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ای گیٹس سسٹم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی معاونت پاکستان کے پاسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مفید ثابت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

زیارت میں لیویز فورسکا رسالدار کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Wed Dec 18 , 2024
زیارت (پی پی آئی) بلوچستان کے علاقے زیارت میں بدھ کے روز لیویز فورس زیارت کا رسالدار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق رسالدار لیویز فورس، زیارت کو زیارت میں اپنے گھر پر بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔ لاش کو سول اسپتال زیارت منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔