حکومت آئی ٹی صنعت کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہے،شزافاطمہ

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کوبدھ کے روز بتایا گیا  کہ حکومت نے ڈیجیٹل مواقع کے لئے آئی ٹی صنعت کی مکمل حمایت کا عزم کررکھا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوسط انٹر نیٹ سپیڈ میں اٹھائیس فیصد بہتری آگئی ہے جبکہ موبائل فون کااستعمال چوبیس فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس وزارت داخلہ کی ہدایت پر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے انٹر نیٹ میں تعطل کے باوجود فکسڈ لائنز بند نہیں ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت انٹر نیٹ او ر موبائل سروس کو بڑے پیمانے پر بندش سے بچانے کیلئے سکیورٹی خدشات سے متعلق مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔ایوان کا اجلاس  جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شکارپور میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل

Wed Dec 18 , 2024
شکارپور(پی پی آئی) شکارپور میں بدھ کی شام غیرت کے نام پر ایک نوعمر لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاؤں جنو میں دو لڑکیوں کو ان کے رشتہ داروں نے اس وقت کاری (بد چلن) قرار دیا جب انہوں نے انہیں موبائل فون پر بات کرتے ہوئے پایا۔عبدالغنی بھٹو کی 18 سالہ بیٹی […]