معیشت کی بحالی میں زراعت کا کلیدی کردار ہے: مریم نواز

 لاہور،  15 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معیشت کی بحالی میں زراعت کے کردار کو سراہتے ہوئے کسانوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو معجزہ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر تقریباً صفر پر آ گئی ہے۔ خاتون وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء   کے نرخ کم ہو گئے ہیں، جس کی بدولت غریب عوام کے لیے کھانا حاصل کرنا آسان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن موجودہ حکومت نے بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔مریم نواز شریف نے کسانوں کو مفت ٹریکٹر اور کیش سپورٹ کی فراہمی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت نے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سپورٹ پرائس دی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیج، کھاد، اور دیگر زرعی اشیاء   کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور کسان کارڈ کے ذریعے 85 فیصد قرضے واپس وصول کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال زراعت کے شعبے میں مزید بہتری اور خوشحالی آئے گی۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی، سیکرٹری زراعت افتخار سہو اور ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی محنت کی تعریف کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مالی مدد اور سبسڈی کا اعلان

Thu May 15 , 2025
 لاہور،  15 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اہم اعلانات کرتے ہوئے کسان کارڈ کے ذریعے لون کو ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95 فیصد تک سبسڈی […]