لاہور، 15 مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اہم اعلانات کرتے ہوئے کسان کارڈ کے ذریعے لون کو ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پر 95 فیصد تک سبسڈی کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کے لیے ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ اگلے سال 20 ہزار کاشتکاروں کو سبسڈی پر گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے اور ہر تحصیل میں رینٹل ایگری کلچر مشینری سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔کالاشاہ کاکو رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کو “آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور رینجرز، پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر سرکاری اداروں کی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان پر فخر ہے اور قوم نے متحد ہو کر ملک کی سلامتی کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے اور نفرت کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ جنگ شروع ہونے پر لوگ پاکستان کو چھوٹا ملک سمجھتے تھے لیکن اللہ کی مدد سے دشمن کو شکست دی گئی۔ انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت اور عوام کی جانب سے تعاون کی تعریف کی۔ جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کو مضبوط ملک تسلیم کیا جا رہا ہے۔
Next Post
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار تشکر کے لئے سندھ بھر میں ریلیاں
Thu May 15 , 2025
حیدرآباد، 15مئی (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاک فوج سے اظہار تشکر کے لئے سندھ بھر میں ریلیاں نکالیں اور اجتماعات منعقد کیے۔ مختلف شہروں میں ان ریلیوں کے ذریعے پاک فوج کی خدمات کو سراہا گیا۔ٹھٹھہ میں ریلی ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ اس موقع پر […]
