وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پرمصرروانہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف  بدھ کو مصر کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔وہ قاہرہ میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کا موضوع ”نوجوانوں میں سرمایہ کاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی حمایت اور کل کی معیشت کی تشکیل” ہے۔وزیراعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔وزیر اعظم ترقی پذیر ممالک کی ڈی ایٹ تنظیم کی طرف سے طے شدہ بنیادی اصولوں پر تعاون اور ان پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔وزیراعظم اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطی کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ اور لبنان میں بحالی کے حوالے سے ڈی ایٹ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت آئی ٹی صنعت کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہے،شزافاطمہ

Wed Dec 18 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کوبدھ کے روز بتایا گیا  کہ حکومت نے ڈیجیٹل مواقع کے لئے آئی ٹی صنعت کی مکمل حمایت کا عزم کررکھا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوسط انٹر نیٹ سپیڈ میں اٹھائیس فیصد بہتری آگئی ہے […]