گورنرسندھ کی متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنرسندھ نے متحدہ عرب امارات کی قوم کو 53ویں قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاک متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات انتہائی مضبوط /مستحکم ہوچکے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری کریں، صوبہ کے منافع بخش شعبے، پر کشش ماحول، تجربہ کار، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان افراد ی قوت سرمایہ کاری کے لئے اہم ثابت ہوگی۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لانس نائک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے بہادر سپاہی لانس نائک محمد محفوظ شہید کو قوم کا خراجِ عقیدت پیش کیا، گورنر سندھ نے کہا کہ لانس نائک محمد محفوظ وطن کی حفاظت میں جان قربان کرنے والے ہیرو ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لانس نائک محمد محفوظ شہید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک بھر میں تارکین وطن کاعالمی دن منایا گیا،تقریبات منعقد

Wed Dec 18 , 2024
کراچی(پی پی آئی) دنیا بھر ک طرح پاکستان میں بھی تارکین وطن کاعالمی دن منایا گیا، اس مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں تاکہ بین الاقوامی نقل مکانی کے چیلنجز اور مشکلات کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔اس سال کے دن کا موضوع ہے ”تارکین وطن کی شراکت اور ان کے حقوق کا احترام”اس موقع پر اپنے پیغام […]