شکارپور(پی پی آئی)شکارپور ڈسٹرکٹ پولیس نے بدھ کی شام تھانہ رستم کی حدود میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔یہاں پہنچنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ رستم کی حدود میں صفدر لاڑو کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔مرتضیٰ کمالانی کے نام سے ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا۔ جبکہ اس کے دیگر گینگسٹرز بشمول نادر میرانی اور سعیدو کمالانی پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے۔۔