کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے انسانی اور سماجی ترقی کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد نے غذائیت میں سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی شراکت پر زور دیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی حکومت تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تربیت کا ایسا نظام لانا چاہتی ہے جس سے ملازمتیں ملیں اور خوشحالی آئے اور اس ضمن میں اقدامات کئے جا رہے ہیں