لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرکابینہ اجلاس میں پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اوردیگر سامان بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی کابینہ کے طویل ترین 80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل 21ویں اجلاس میں پارا چنار کے عوام کے لئے امدادی سامان فوری طورپر بھجوانے کی ہدایت کی اور کہاکہ پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ چین میں وفد کو ملنے والی غیر معمولی پذیرائی پنجاب کے عوام کے لئے باعث فخر ہے۔چین نے 1.6ارب انسانوں کو اپنی طاقت بنا کر ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی قابل تقلید مثال ہے،